02:05 , 28 جولائی 2025
Watch Live

امریکی، روسی عہدیدار کل یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے

یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز۔ سعودی عرب میں یوکرین کے بغیر امریکی اور روسی عہدیداروں کے درمیان ملاقات کل ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر اظہار خیال کریں گے۔ ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کے حوالے سے دیگر معاملات بھی طے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکہ کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر خفگی کا اظہار کیا، بولے یوکرین کی شرکت کے بغیر کسی بھی مذاکرات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اُدھر یورپی رہنماوں نے بھی امریکہ کے ساتھ بڑھتے اختلافات کے بعد یوکرین کے مستقبل کے حوالے سے پیرس میں سمٹ کا انعقاد کرلیا۔ برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس سمیت نیٹو ممالک کے رہنماوں کی شرکت۔ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین میں امن دستے بھیجنے کیلئے حامی بھرلی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION