01:22 , 10 مئی 2026
Watch Live

غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت

غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت

حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین اور صحافیوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پر اپنے بیان میں کہا کہ امیگریشن حکام شرکاء کو آمد پر ویزا جاری کریں گے اور تمام وفود کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ایئر لائنز سے بھی درخواست کی کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں تاکہ ان کے سفر میں آسانی ہو۔

اس سے قبل Ministry of Interior Pakistan نے بھی اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا تھا اور ایئر لائنز کو مکمل تعاون کی ہدایت کی تھی۔

حکام کے مطابق متعلقہ ایئرپورٹس پر خصوصی سہولت ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جہاں شرکاء کو فوری مدد فراہم کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ، دفاع اور دیگر متعلقہ اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION