07:55 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مکیش امبانی کی 41 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑی میں خاص بات کیا ہے؟

بھارت کے امیر ترین کاروباری شخص مکیش امبانی نے 41 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد مالیت کی لگژری گاڑی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، مکیش امبانی کے پاس اربوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں موجود ہیں، لیکن ان کی تازہ ترین رولز رائس کلنن ایک خاص نوعیت کی ہے۔ جو بم دھماکوں سے تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی قیمت دگنی ہوگئی ہے۔

رولز رائس کلنن کو اپنی گاڑیوں کی کلیکشن میں شامل کرنا مکیش امبانی کے عیش و آرام کی زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس لگژری ایس یو وی کی تصاویر سب سے پہلے آٹوموبیلی آرڈنٹ انڈیا کے انسٹاگرام پیج پر سامنے آئیں۔ یہ سلور رنگ کی گاڑی سب سے پہلے چندی گڑھ کی ایک ورکشاپ میں دیکھی گئی تھی جو بلٹ پروف گاڑیوں میں مہارت رکھتی ہے۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق، رولز رائس کلنن ایس یو وی میں 6.75 لیٹر وی12 انجن موجود ہے۔ یہ گاڑی اپنی شاندار کارکردگی کے لیے جانی جاتی ہے، جو مکیش امبانی کو ایک ہموار ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اس میں پانچ افراد کے لیے کشادہ سیٹنگز ہیں اور مالک کی پسند اور ضروریات کے مطابق مخصوص حسب ضرورت خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION