03:45 , 28 جولائی 2025
Watch Live

عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اور ملازمہ کو ایک کروڑ روپے تحفے میں کیوں دیے؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے ڈرائیور اور گھریلو ملازمہ کو 50،50 لاکھ روپے مالیت کے گھر تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ نے 2019 میں اپنے دیرینہ ڈرائیور سنیل اور ملازمہ امول کو یہ خطیر رقم دی تاکہ وہ ممبئی میں ذاتی گھر خرید سکیں۔ دونوں ملازمین 2012 سے عالیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور اداکارہ انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔

عالیہ کی اس سخاوت نے نہ صرف ان کے عملے کو خوش کیا بلکہ ان کی انسان دوستی کو بھی نمایاں کیا، جس کی تعریف سوشل میڈیا اور فلم انڈسٹری میں خوب کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION