ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے یا نہیں؟ طلبا کیلئے اہم اپ ڈیٹ

سندھ میں یکم اگست 2025 سے تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان ہے، تاہم بارشوں کے باعث تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک مقرر تھیں، اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
تاہم حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔ حتمی فیصلہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ موسم کی صورت حال دیکھ کر کرے گی۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست کو اسکولوں میں حاضری کم رہنے کا امکان ہے، اور مکمل تعلیمی سرگرمیاں 4 اگست سے بحال ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں اسکول 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے، جہاں تعطیلات 28 مئی سے 14 اگست تک جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












