12:35 , 16 نومبر 2025
Watch Live

امریکی امداد بند ہونے سے پاکستان میں اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے

پاکستان کو ملنے والی ہر قسم کی امریکی امداد بند ہوگئی۔جس کی وجہ سے کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔
امریکی حکام نے بھی تصدیق کردی۔گزشتہ دنوں امریکی وزارت خارجہ نے مصر اور اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کی امداد نوے روز کیلئے معطل کی تھی۔ امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے۔ تعلیم اور صحت کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق،فیصلہ عارضی نوعیت کا ہے۔نوے دنوں میں امدادی پروگراموں کے جائزے کے بعد ان میں تبدیلی کی جائے گی یا مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION