08:08 , 22 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان میں خواتین اور مرد رات کو تنہا باہر جانے سے خوفزدہ: گیلپ سروے رپورٹ

گیلپ سروے رپورٹ

پاکستان میں مرد اور خواتین نے رات کے وقت تنہا باہر جانے پر شدید خوف کا اظہار کیا ہے، جس کا انکشاف گیلپ کی تازہ سروے رپورٹ میں سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، یورپ اور دیگر 44 ممالک میں خواتین میں سے 45 فیصد نے رات کو تنہا باہر نکلنے میں خوف محسوس کرنے کا ذکر کیا، جبکہ جنسی ہراسانی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی سطح پر صنفی مساوات کے تاثر میں بہتری کے باوجود خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر 26 فیصد مردوں نے رات کو تنہا باہر نکلنے میں خوف محسوس کیا، جبکہ خواتین میں یہ شرح 45 فیصد رہی۔

پاکستان اس سروے میں واحد ملک نکلا جہاں مرد اور خواتین دونوں کی خوفزدگی کی شرح تقریباً برابر دیکھی گئی۔ پاکستان میں 69 فیصد مرد اور 70 فیصد خواتین نے رات کو تنہا باہر جانے پر خوف کا اظہار کیا۔

پاکستان خوش قوموں کی فہرست میں بھارت سے کہیں آگے، گیلپ سروے میں انکشاف

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنسی ہراسانی کے خلاف شکایات میں اضافہ ہوا ہے، جو عالمی سطح پر خواتین میں 7 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ نوجوان خواتین 18 سے 24 سال کی عمر میں یہ شرح 4 فیصد اضافے کے بعد 20 فیصد پر پہنچ گئی۔

تشدد کے واقعات کا سامنا کرنے والی خواتین کی شرح بھی بڑھ کر 17 فیصد ہو گئی، جو پچھلے سال کی نسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔

سروے کے نتائج نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان میں خواتین اور مرد دونوں کے لیے رات کو تنہا باہر جانا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جس پر سماجی اور حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION