10:32 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پاکستان سے سیمی فائنل نہ کھیلنے کا فیصلہ

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیمی فائنل کل برمنگھم میں شیڈول تھا، تاہم بھارت کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد پاکستان براہِ راست فائنل میں پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی کوالیفائی کر چکے تھے۔

اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں پاک بھارت میچ بھارتی کھلاڑیوں کے انکار کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض تھا، جس پر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

ٹورنامنٹ منتظمین نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION