09:23 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کے انکار کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف میدان میں اُترنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پاکستان چیمپئنز کو واک اوور دے کر فائنل میں شامل کر لیا گیا۔

سیمی فائنل جمعرات کو برمنگھم میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کے درمیان شیڈول تھا۔

کرک انفو کے مطابق بھارت کے انکار پر میچ منسوخ کر کے پاکستان کو براہِ راست فائنل کا ٹکٹ دے دیا گیا۔ اب پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ فائنل میں آسٹریلیا یا جنوبی افریقا چیمپئنز سے ہوگا۔

بھارت اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ اس میچ کو منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ کشیدگی سیاسی تناؤ کی وجہ سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION