06:04 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقہ 196 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے جیت کیلئے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان 76 جبکہ عمر امین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہارڈس ولجوین اور وین پارنیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کو بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل نہ کھیلنے پر واک اوور ملا، جبکہ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان چیمپئنز کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے۔ پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ کو بھی شکست دے چکا ہے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے فائنل سے قبل کہا کہ "بالنگ بھی ہوگی، فیلڈنگ بھی، انشاءاللہ جیت کر جائیں گے”۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فٹنس کے باعث کھیل نہیں سکتا، مگر ٹیم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

آفریدی نے مزید کہا کہ اگر بھارت سے میچ ہوتا تو ضرور کھیلتا، اور موجودہ کھلاڑی پاکستان کے لیے جان لڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کپتان محمد حفیظ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION