11:29 , 1 فروری 2026
Watch Live

یوٹیوب کی بڑی کارروائی، اے آئی سے بنی ناقص ویڈیوز کے 4.7 ارب ویوز حذف

یوٹیوب

سال 2026 کے آغاز پر گوگل کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اے آئی سے تیار کی گئی ناقص معیار کی ویڈیوز، جنہیں عام طور پر AI Slops کہا جاتا ہے، کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4.7 ارب سے زائد ویوز ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔

یہ اقدام نومبر 2025 میں آن لائن ویڈیو ایڈیٹنگ پلیٹ فارم Kapwing کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائب کیے گئے 100 اے آئی سلوپ چینلز کی نشاندہی کی گئی تھی۔

Kapwing کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے کم از کم 16 چینلز کو یوٹیوب سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے یا ان کا تمام مواد حذف کر دیا گیا ہے۔

ڈیلیٹ ہونے والے نمایاں چینلز میں CuentosFacianantes، جو کم معیار کی ڈریگن بال تھیم ویڈیوز بناتا تھا، Imperio de Jesus اور Super Cat League شامل ہیں۔

اے آئی چیٹ بوٹس: ذہنی صحت کے لیے نئی راہ

یہ 16 چینلز مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھتے تھے، جبکہ ان کی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 4.7 ارب بار دیکھا جا چکا تھا اور یہ چینلز سالانہ تقریباً ایک کروڑ ڈالر تک کمائی کر رہے تھے۔

اگرچہ رپورٹ میں شامل کچھ بڑے اے آئی چینلز تاحال یوٹیوب پر موجود ہیں، تاہم ان کا مکمل مواد بھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کارروائی کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یوٹیوب یہ کارروائیاں اپنے جدید اسپیم ڈیٹیکشن اور کنٹینٹ پالیسی سسٹمز کے ذریعے کر رہا ہے، تاکہ اے آئی کے ذریعے بنائے جانے والے غیر معیاری اور اسپیمی مواد کا خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION