09:39 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ظہران ممدانی کی الیکشن مہم میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل

ظہران ممدانی کی الیکشن مہم میں رمیز راجہ کا حوالہ

امریکا کے شہر نیویارک کے نئے منتخب میئر ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کے معروف کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا۔

ظہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا، "آپ کو رمیز راجہ کے الفاظ میں، دشمن کے جبڑوں سے شکست چھین لینے کی صلاحیت کا اندازہ ہو جائے گا۔”

ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

بعد ازاں، سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس  پر شیئر کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

رمیز راجہ نے لکھا، "بہت بہت مبارک ہو جناب ممدانی، اور تبصرے کے شوقین ہونے کا شکریہ۔ آپ نے سیدھے بلے سے کھیلتے ہوئے ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ ہم آپ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”

مزید پڑھیں: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے اختیارات کیا ہیں؟

نیا کے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک کے میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ نہ صرف شہر کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں بلکہ سب سے کم عمر میئر بھی ہیں۔ نیویارک کے میئر کے اختیارات انہیں شہر کے مختلف اداروں، بجٹ اور عوامی مسائل پر اثر انداز ہونے کی طاقت دیتے ہیں، جس کی بنیاد پر وہ اپنے منشور پر عمل کر سکتے ہیں جیسے کرائے میں کمی، مفت پبلک بس سروس اور دیگر ترقی پسند منصوبے۔

ظہران ممدانی یکم جنوری سے نیویارک کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ میئر شہر کے تقریباً 85 لاکھ لوگوں کی زندگیوں اور معیشت پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔ نیویارک کے 100 سے زائد اداروں میں سے میئر براہِ راست 30 اداروں کے سربراہ مقرر یا برطرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ وہ شہری انتظامیہ کے 3 لاکھ سے زیادہ عملے کی نگرانی بھی کرتا ہے اور 120 ارب ڈالر کے بجٹ پر کنٹرول رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION