03:47 , 16 نومبر 2025
Watch Live

آسٹریلوی میں گھر سے کام کرنے کا حق قانونی طور پر تسلیم کیا جائے گا

آسٹریلوی میں گھر سے کام کرنے کا حق قانونی طور پر تسلیم کیا جائے گا
آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کی وزیرِ اعلیٰ جیسنٹا ایلن نے گھر سے کام کو قانونی حق بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملازم کا کام اجازت دیتا ہو تو وہ ہفتے میں کم از کم دو دن گھر سے کام کر سکے گا۔

 

جیسنٹا ایلن نے یہ تجویز لیبر پارٹی کی ریاستی کانفرنس میں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے زیادہ مؤثر ہوتے ہیں اور یہ خاندانوں کے وقت اور پیسے کی بچت بھی کرتا ہے۔

یہ مجوزہ قانون اب مزدوروں، آجرین اور یونینز سے مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایلن نے کہا کہ اس اہم تبدیلی کی تفصیلات درست طریقے سے طے کرنا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے کام کرنے کی سہولت سے ایک عام ملازم ہفتے میں تقریباً 110 آسٹریلوی ڈالر بچا سکتا ہے۔ یہ پالیسی سڑکوں پر رش کم کرے گی اور خواتین کی ملازمت برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔

حزبِ اختلاف کے رہنما بریڈ بیٹن نے بھی اس اقدام کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے کام کرنا لوگوں کے لیے بہتر توازن فراہم کرتا ہے، اور یہ سہولت جاری رہنی چاہیے۔

یہ قانون ممکنہ طور پر اگلے سال وکٹوریا کی پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جدید دور کے کام کے طریقوں کی عکاسی کرتا ہے اور ملازمین کے حقوق کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION