01:57 , 28 جولائی 2025
Watch Live

اداکارہ فضیلہ قاضی کا نوجوان جوڑوں کو کامیاب شادی کیلئے مشورہ

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو رشتہ مضبوط بنانے کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی میں دو مختلف شخصیات شامل ہوتی ہیں، اس لیے میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے اسپیس دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی میں لچک ضروری ہے، جبکہ ضد رشتے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ان کے شوہر قیصر خان زمانی نے بھی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گھر بھی ایک ملک کی طرح ہوتا ہے، جسے چلانے کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔ مرد کو مالی طور پر مضبوط ہونا چاہیے تاکہ گھریلو مسائل سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION