06:19 , 7 نومبر 2025
Watch Live

امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ بندی پر متفق، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق غزہ جنگ بندی پر 2 ہفتے میں عملدرآمد ہو جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلیفون پر جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو میں غزہ کے مستقبل کی قیادت سے متعلق بھی فیصلہ طے پا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے بعد حماس قیادت کو جلاوطن کیا جائے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق خفیہ کال میں امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر سٹریٹجک امور شامل تھے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ غزہ جنگ کا خاتمہ امریکی قیادت میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION