امریکی صدر کا دعویٰ: ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا ہے اور اب اسرائیل پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ ان حملوں میں بی 2 بمبار طیارے استعمال کیے گئے۔
وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اب یا تو امن ہو گا یا ایران کے لیے ایک بڑا سانحہ، کیونکہ امریکی افواج کئی ایرانی اہداف کا پتہ لگا چکی ہیں جنہیں چند منٹوں میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امن کی راہ نہ اپنائی تو مزید تیز اور سخت حملے کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 40 سالوں سے "امریکہ مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد” کے نعرے لگا رہا ہے، ہمارے لوگوں کو سڑک کنارے بم دھماکوں میں مار رہا ہے، ان کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی جانی نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے طے کر لیا تھا کہ یہ سب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم ورک کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے امریکی فوج کو بھی اس "تاریخی کامیابی” پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے کے دوران 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے جبکہ دیگر ایرانی تنصیبات پر حملوں میں 30 ٹو ماہاک میزائل فائر کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
12 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
22 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
23 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…35 منٹس پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…53 منٹس پہلے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ…2 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…12 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…35 منٹس پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…53 منٹس پہلے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ…2 گھنٹے پہلے
دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کے شہر کوٹ…2 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…35 منٹس ago
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی…53 منٹس ago
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ…2 گھنٹے ago
دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی…2 گھنٹے ago