01:47 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ایران پر حملے سے قبل امریکا نے اسرائیل کو خفیہ طور پر 300 ہیل فائر میزائل فراہم کیے، امریکی حکام

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے چند دن قبل امریکا نے خفیہ طور پر اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائل فراہم کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فراہمی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی جنگی تیاریوں میں معاونت کا حصہ تھی، اور اس پوری کارروائی کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا گیا۔

عہدیداروں کے مطابق، امریکی فوج نے ایران کے جوابی حملوں کے دوران اسرائیل کی مدد بھی کی، اور کئی ماہ سے اسلحے کی ترسیل جاری تھی۔

ہیل فائر میزائل جدید لیزر گائیڈڈ ہتھیار ہیں جو ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور دیگر پلیٹ فارمز سے فائر کیے جا سکتے ہیں، اور ان کا استعمال اہم اور حساس اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، جیسا کہ جوہری تنصیبات پر حملے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION