06:16 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بالی ووڈ میں ایک اور طلاق؟

بالی ووڈ

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سونیتا کی علیحدگی کی افواہوں کے بیچ ایک اور مشہور جوڑی خبروں میں آگئی۔ اطلاعات کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار امن یتن ورما اور وندنا لالوانی ازدواجی مسائل کے باعث علیحدگی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں نے اپنے تعلقات کو بچانے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن اختلافات ختم نہ ہو سکے۔ یہاں تک کہ جوڑے نے خاندانی منصوبہ بندی کا بھی سوچا تھا، مگر مسائل اتنے شدید ہوگئے کہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔

رپورٹس کے مطابق، وندنا لالوانی نے ہی طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاحال امن یتن ورما اور وندنا کی جانب سے ان خبروں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION