06:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بالی وڈ اسٹارز سنی دیول اور رندیپ ہوڈا کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی: فلم ’جاٹ‘ کی ریلیز کے چند دن بعد ہی اداکار سنی دیول، رندیپ ہوڈا اور ونیت کمار سنگھ سمیت فلم کی ٹیم مشکل میں پھنس گئی، عیسائی برادری کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جالندھر پولیس نے فلم کے ایک متنازع سین پر فلم کے ڈائریکٹر گوپی چند مالینی، پروڈیوسرز اور کاسٹ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بدنیتی پر مبنی عمل کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم کے ایک سین میں رندیپ ہوڈا کو چرچ میں مقدس صلیب کے نیچے کھڑا دکھایا گیا ہے، جہاں عبادت جاری ہے، اور اسی دوران بدمعاشی و بدتمیزی کے مناظر دکھائے گئے، جسے عیسائی برادری نے توہین آمیز قرار دیا۔

الزام ہے کہ فلم سازوں نے جان بوجھ کر فلم کو گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے مہینے میں ریلیز کیا تاکہ مذہبی جذبات مشتعل ہوں اور ملک میں انتشار پھیلے۔

یاد رہے، فلم ’جاٹ‘ میں سنی دیول مرکزی کردار جبکہ رندیپ ہوڈا منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں ونیت کمار، سیامی کھیر، زرینہ وہاب اور جگپتی بابو شامل ہیں۔ فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے اور اب تک 32 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION