06:19 , 7 نومبر 2025
Watch Live

بجلی فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو مئی 2025 کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست کے مطابق، مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، جس کی اوسط لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔ جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

نیپرا اس درخواست پر 30 جون کو سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION