03:50 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بلاول بھٹو پاکستانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

وفد میں سینئر سیاسی و سفارتی شخصیات شامل ہیں، جن میں حنا ربانی کھر، مصدق ملک، خرم دستگیر، بشریٰ انجم بٹ، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ وفد کے دیگر اراکین، جن میں سینیٹر شیری رحمان بھی شامل ہیں، کل نیویارک پہنچیں گے۔

اس دورے کا مقصد عالمی سطح پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال سے آگاہی دینا ہے۔ پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کرے گا، جبکہ امریکا میں دیگر اہم سفارتی ملاقاتیں اور اجلاس بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION