02:12 , 7 نومبر 2025
Watch Live

حکومت کا باکسرعالیہ سومرو کو کتنے لاکھ روپے دینے کا اعلان؟

Boxer Aliya Soomro

کراچی: حکومت سندھ نے لیاری کی باصلاحیت باکسر عالیہ سومرو کیلئے 46.5 لاکھ روپے کے مالی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول کا کہنا ہے کہ عالیہ سومرو ابوظبی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتی حریف کے خلاف رنگ میں اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں اور سندھ باصلاحیت نوجوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔”

ترجمان کے مطابق یہ رقم کسی قسم کی خیرات نہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ میں کامیابی کے بعد اب ایک اور بین الاقوامی مقابلے کیلئے عالیہ سومرو کی مکمل سپورٹ جاری رہے گی۔

نادر گبول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کھیل اور تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے اور لیاری سے لے کر لاڑکانہ تک نوجوانوں کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION