06:19 , 7 نومبر 2025
Watch Live

خامنہ ای نے حملے جاری رکھے تو صدام جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

خامنہ ای نے حملے جاری رکھے تو صدام جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے جاری رکھتا ہے تو اُنہیں بھی سابق عراقی صدر صدام حسین جیسا انجام دیکھنا پڑ سکتا ہے۔

منگل کے روز ایک فوجی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے الزام لگایا کہ خامنہ ای نے ان حملوں کے احکامات خود دیے، جنہیں انہوں نے "جنگی جرائم” قرار دیا۔ انہوں نے صدام حسین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا علاقائی رہنما تھا جو اسرائیل کے خلاف اسی راستے پر چلا اور بالآخر 2003 میں امریکی حملے کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور بعد میں پھانسی دے دی گئی۔

"ایرانی آمر کو یاد رکھنا چاہیے کہ جو راستہ وہ اپنا رہے ہیں، اس کا انجام کیا ہو سکتا ہے،” کاٹز نے کہا۔

وزیرِ دفاع نے یہ بھی تصدیق کی کہ اسرائیل نے حال ہی میں تہران میں ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں ایران کی مزید سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔

"ہم تہران میں ایرانی حکومت اور فوجی اہداف پر کارروائیاں جاری رکھیں گے، جیسے کل ہم نے ان کے پروپیگنڈا مرکز پر حملہ کیا تھا،” کاٹز نے کہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION