06:19 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 6100 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا۔ جبکہ دس گرام سونا 5230 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 339 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 282 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION