06:19 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام چار سال کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایل ایل بی (قانون) کے تعلیمی پروگرام کا دورانیہ پانچ سال سے کم کر کے چار سال کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ بیرونِ ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سی لاء ٹیسٹ ختم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔

سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قانونی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ایس ایم لا کالج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے میں کچھ کمی ہے تو اُسے دور کریں، بند نہ کریں، یہ ادارہ تو قیام پاکستان سے پہلے کا ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION