12:15 , 28 جولائی 2025
Watch Live

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، نادرا خدمات اب یونین کونسلز میں دستیاب ہوں گی

اسلام آباد: نادرا نے شناختی دستاویزات کے حصول میں آسانی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی خدمات متعلقہ یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

اب شہری قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی اور کارڈ کی منسوخی جیسی سہولیات اپنی قریبی یونین کونسل میں ہی حاصل کر سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت اسلام آباد (سیدپور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال، آئی-10/4)، چکوال (مرید) اور گجرات (دولت نگر) کی یونین کونسلز میں دستیاب ہے۔

مزید برآں، کراچی میں شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا نے بائیکر سروس کو 3 سے بڑھا کر 8 کر دیا ہے، جس کے ذریعے تمام اضلاع میں کارڈ کی تجدید سمیت دیگر سہولیات گھر بیٹھے دستیاب ہیں۔

ڈی جی نادرا عامر علی خان کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی کے لیے کراچی میں روڈ شوز، تعلیمی اداروں اور شاپنگ مالز میں مہم جاری ہے، جبکہ ایپ کے سافٹ ویئر اور تکنیکی مسائل بھی حل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION