08:32 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے والے کا نام سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے خود کو پارٹی سے نکلوانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجہ کو قرار دیدیا۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا، پارٹی کے معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں، ایسے لوگوں نے ہی بانی پی ٹی آئی کے گرد گھیرا ڈالا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، بولے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، وہ بہت جلد پارٹی میں واپس آئیں گے۔ جنہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا انہیں اب جواب دوں گا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کو بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ان کے خراب رویے کی وجہ سے پارٹی سے نکالا دیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈا پور اور شہر یار خان آفریدی نے کہا تھا کہ وہ بانی سے ملاقات کرکے ان کی واپسی کی درخواست کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION