12:13 , 28 جولائی 2025
Watch Live

اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کی پیشکش مسترد کر دی

معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے کلچرل ایڈوائزر بننے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

عفت عمر نے پنجاب حکومت کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

پنجاب حکومت نے انہیں صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کلچرل ایڈوائزر مقرر کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس سے قبل یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ وہ اس عہدے پر کام کریں گی، تاہم انہوں نے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION