01:23 , 28 جولائی 2025
Watch Live

لیاری عمارت گرنے کا واقعہ: ڈی جی ایس بی سی اے برطرف

کراچی: لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر سندھ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) محمد اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ان کی جگہ شاہ میر خان بھٹو کو نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیا، جبکہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے اسحاق کھوڑو کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمارت گرنے میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ ذمہ دار ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کیلئے دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔ کراچی میں 51 خطرناک عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ بلڈنگ کی خرید و فروخت سے قبل این او سی چیک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے کسی میئر یا ڈسٹرکٹ کونسل کے ماتحت نہیں اور حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION