08:46 , 7 نومبر 2025
Watch Live

صدر محمود عباس نے حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

فلسطین کے صدر محمود عباس نے حماس سے غزہ میں ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد کو خطوط لکھ کر فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔ عباس نے کہا کہ حماس کو اپنی فوجی صلاحیتیں فلسطینی سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنی ہوں گی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت بین الاقوامی افواج کو فلسطین میں تعینات کرنے کی حمایت کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ یہ پیش رفت فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کے موضوع پر کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION