
بی جے پی رہنما کو مسلم خاتون کرنل کو "دہشتگردوں کی بہن” کہنا مہنگا پڑ گیا، کانگریس کا مستعفی ہونے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کو مسلم خاتون کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف نفرت انگیز بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس نے ان سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن” قرار دیا، جس پر سیاسی و عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ کرنل صوفیہ نے آپریشن "سندور” کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کی تھیں، جس میں بھارت کو پاکستانی فوج کے جوابی حملوں میں ہونے والے نقصانات کا اعتراف بھی شامل تھا۔
بی جے پی وزیر نے الزام عائد کیا کہ "وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں حملے کے لیے بھیجا”۔ بعد ازاں وجے شاہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کو دکھ پہنچا، تو میں معذرت خواہ ہوں، کرنل صوفیہ کو اپنی بہن سے بڑھ کر عزت دیتا ہوں۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وجے شاہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "یہ بیان ملک کو تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش ہے، جو ناکام ہوگی۔”
واضح رہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور اس بنیاد پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں پر بمباری کی، جس میں 31 شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے اور متعدد تنصیبات تباہ کیں، جبکہ سائبر حملے میں بھارت کی 70 فیصد بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔
جنگ بندی امریکا، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کی ثالثی سے 10 مئی کی شام عمل میں آئی۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
1 ہفتہ پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…14 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…7 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…1 ہفتہ پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں ڈوبنے والے ماہی…7 گھنٹے پہلےپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے شروع ہوگی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ایک بیان…8 گھنٹے پہلےجرگہ کے حکم پر لڑکی کا قتل، تمام ملزمان گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں مقامی جرگہ کے فیصلے پر شوہر کے ہاتھوں ایک 19 سالہ نئی نویلی دلہن کے…10 گھنٹے پہلےکاشتکاروں کو 2 سال میں کتنے ارب کا نقصان؟
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ملکی کسانوں کو گزشتہ دو…11 گھنٹے پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے…7 گھنٹے agoپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے…8 گھنٹے agoپاکستان میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں،…8 گھنٹے agoقومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری: وزیراعظم نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا
پاکستان کے قومی ایتھلیٹس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے…9 گھنٹے ago