ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
معروف فلم ساز جمشید محمود رضا عرف "جامی” کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی

معروف فلم ساز جمشید محمود رضا عرف "جامی” کو 2019 میں ساتھی ہدایتکار سہیل جاوید کی ہتکِ عزت کرنے کے جرم میں 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ہے۔
سیشن عدالت نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 کے تحت جامی کو مجرم قرار دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد جامی کو احاطہ عدلت سے حراست میں لے کر کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔
مقدمہ 2019 کے لاہوتی میلے کے دوران جامی کی جانب سے پڑھے گئے اور فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک خط سے متعلق تھا، جس میں ایک نامعلوم خاتون کی طرف سے ایک معروف شخصیت پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اگرچہ خط یا پوسٹ میں کسی کا نام نہیں تھا، سہیل جاوید کا کہنا تھا کہ پوسٹ پر تبصروں سے لوگوں نے الزام انہی پر لگایا اور جامی نے وضاحت نہیں کی۔
عدالت نے جامی کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خط کے مصنف یا منتظمین کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے، جس سے ثابت ہوتا کہ وہ خط کے مواد سے پہلے سے ناواقف تھے۔
ان تمام حقائق کی بنیاد پر عدالت نے جامی کو قصوروار قرار دے کر سزا سنائی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












