ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
ملازمت کی پیشکش مسترد، انٹرویو لینے والے نے غصے میں کی بورڈ توڈ دیا

لندن میں نوکری کے خواہشمند امیدوار نے کنسلٹنٹ کی پیشکش مسترد کی تو اُس نے غصے میں اپنے سسٹم کا کی بورڈ توڑ دیا۔
بعد میں کنسلٹنٹ ایتھن موونی نے ٹوٹے ہوئے کی بورڈ کی تصویر لنکڈ اِن پر شیئر کرکے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار نے نو بج کر 30 منٹ پر دوسرے انٹرویو میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ حاضر نہ ہوا اور آدھے گھنٹے بعد امیدوار نے مجھے میسج کیا، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے ایک اور نوکری کی پیشکش قبول کر لی ہے اس لیے وہ یہاں نہیں آسکتے۔
صورتحال سے مایوس ہو کر ایتھن نے اپنا کی بورڈ توڑ دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے اپنے کی بورڈ پر گالی والا کوئی بٹن نہیں ملا تھا اس لیے اُسے توڑ دیا۔
کنسلٹنٹ کی اس حرکت سے واضح ہوتا ہے کہ بھرتی کرنے والے امیدواروں کی پرواہ کرتے ہیں۔
یہ پوسٹ لنکڈ اِن پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کچھ نے اس واقعے کو مزاحیہ پایا جبکہ دوسروں نے بھرتی کرنے والے کے سخت ردعمل پر تنقید کی۔












