05:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان کو بھارت کے پانی پر حق نہیں ملے گا، نہ تجارت ہوگی اور نہ مذاکرات، نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عوامی جلسے سے خطاب میں مودی نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے پانی پر حق نہیں ملے گا۔ نہ تجارت ہوگی، نہ مذاکرات۔ اگر دہشت گرد حملہ ہوا تو مسلح افواج بھرپور جواب دیں گی۔

مودی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جوہری دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور جوابی کارروائی کا وقت اور طریقہ مسلح افواج طے کریں گی۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں، تو ہم انہیں وہیں ماریں گے۔ 22 اپریل جیسی کارروائی دہرائی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

فوری طور پر پاکستان کی جانب سے ان بیانات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION