09:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی بجٹ اجلاس میں غیر حاضر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2025-26 کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی لیکن نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی بجٹ اجلاس سے غیر حاضر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی بجٹ تقریر جاری ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہونے کی وجہ سے آج کے اہم اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے ہیں۔

نواز شریف کے علاوہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی بھی بجٹ اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔

ادھر، اپوزیشن اراکین بجٹ تقریر کے دوران احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION