01:16 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

نیوزی لینڈ نے چیمپئینز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹارگٹ دیدیا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 363 رنز کا سب سے بڑا ٹارگٹ دے دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر 13 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 108 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کین ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل 49، ول ینگ 21 اور ٹام لیتھم 4 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کاگیسو ربادا نے دو اور ویان مولڈر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION