05:47 , 27 جولائی 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں 8 رکنی کونسل کے ارکان شامل ہیں، جن میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شریک ہیں۔ اس اجلاس میں 25 خصوصی مہمان بھی مدعو ہیں۔

کونسل کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جن میں حکومت سندھ کے زیرِ نگرانی نئی نہریں نکالنے کے منصوبے پر تفصیل سے بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 2021-2022 کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ، 2023-2024 کی رپورٹ کی منظوری اور سیکرٹریٹ ملازمین کی بھرتیوں کے قواعد کی منظوری بھی شامل ہے۔

کونسل نیپرا کی تین سالہ رپورٹس کا بھی جائزہ لے گی۔ یہ اجلاس 2 مئی کو منعقد ہونا تھا، لیکن حکومت سندھ کی درخواست پر وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات بھی کی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION