ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
ہر مسئلے کا حل شادی نہیں، والدین خودغرضی میں بیٹیوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیتے ہیں، وسیم بادامی

معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کو ہر مسئلے کا حل سمجھنا غلط ہے۔ اکثر والدین اپنے بیٹوں کی اصلاح کی بجائے ان کی شادی کرا کر اپنی ذمہ داری سے جان چھڑا لیتے ہیں، جس کا خمیازہ لڑکیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
گوہر رشید کے پروگرام رمز میں شرکت کے دوران وسیم بادامی نے معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نوجوان جو پہلے ہی ذہنی دباؤ کا شکار ہو، اس پر شادی کی ذمہ داری ڈال دینا دونوں فریقین کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی جلدبازی میں کی گئی شادیاں اکثر ناکام ہو جاتی ہیں اور سب سے زیادہ متاثر لڑکیاں ہوتی ہیں، جن کی زندگی تباہ ہو سکتی ہے۔ ابتدا میں ایک زندگی متاثر ہوتی ہے، پھر دو زندگیاں۔ والدین کو سوچنا چاہیے کہ اگر اس مقام پر ان کی اپنی بیٹی ہوتی تو کیا وہ یہی فیصلہ کرتے؟
بادامی نے یہ بھی کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں، لیکن اس بات کے خلاف ضرور ہیں کہ شادی کو ہر مسئلے کا حل بنا دیا جائے۔
مردوں کے جذبات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرد بھی انسان ہوتے ہیں، احساسات رکھتے ہیں۔ مردانگی کا مطلب بےحس ہونا نہیں۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کریں تاکہ نسلِ نو کھل کر بات کر سکے، مگر یہ دوستی بدتمیزی میں تبدیل نہ ہو۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے اور دوستی قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…18 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…20 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…1 دن پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…1 دن پہلے

سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…5 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…9 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کا سرمایہ کاری تعاون پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں…10 گھنٹے پہلے
وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کل صبح 10 بجے کابینہ کا اہم اجلاس طلب…11 گھنٹے پہلے

آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا
دبئی : ذرائع کے مطابق آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ…25 منٹس ago
ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے…4 گھنٹے ago
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے…5 گھنٹے agoامن معاہدے پر عملدرآمد، حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امن معاہدے پر عملدرآمد کرتے…5 گھنٹے ago

















