12:47 , 28 جولائی 2025
Watch Live

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025-26 کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2025-26 کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سوا سال میں سنگین حالات اور چیلنجز کا پوری قوم نے سامنا کیا۔ عام آدمی نے قربانیاں دیں، تنخواہ دار طبقے نے بوجھ اٹھایا۔ تنخواہ دار طبقے نے خزانے میں 400 ارب روپے دیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان ایسے پوائنٹ پر کھڑا ہے جہاں ٹیک آف کرنا ہے۔ مہنگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا، ایکسپورٹ بڑھی ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION