01:01 , 11 نومبر 2025
Watch Live

فلسطین حمایت مظاہروں پر امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ

امریکا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر تقریباً 1500 غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق، زیادہ تر متاثرہ طلبا وہ ہیں جنہوں نے کیمپس میں فلسطین کی حمایت یا سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں پوسٹس کی تھیں۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ ان طلبا نے یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی، تاہم طلبا، وکلا اور سماجی کارکنوں نے ان الزامات کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

امیگریشن وکلاء کا کہنا ہے کہ امریکی ڈیٹابیس "SEVIS” سے 4700 طلبا کو ہٹایا جا چکا ہے، جبکہ انسائیڈ ہائر ایڈ کے مطابق صرف 17 اپریل تک 1489 طلبا کے ویزے باقاعدہ طور پر منسوخ کیے گئے۔

یہ ویزا منسوخیاں امریکا بھر کی 240 یونیورسٹیوں میں ہوئیں، جن میں ہارورڈ، اسٹینفورڈ، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف میری لینڈ جیسے بڑے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے 28 مارچ کو کہا تھا کہ ہم کارکن درآمد نہیں کر رہے، یہ طلبا یہاں تعلیم کے لیے آئے ہیں، تحریکیں چلانے کے لیے نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION