10:56 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ نے زیلنسکی کے طرز عمل کو امریکا کی بےعزتی قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کے طرز عمل کو امریکا کی بےعزتی قراردیدیا، یوکرینی صدر کا بھی معافی مانگنے سے انکار۔

زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے ذلت آمیز طریقے سے نکالنے کے بعد بھی ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔ ٹرتھ سوشل” پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا زیلنسکی نے امریکا کی بے عزتی کی ہے، وہ امن کیلئے تیار نہیں، زیلنسکی سمجھتے ہیں کہ امریکا کو امن مذاکرات سے بڑا فائدہ ہوگا۔ میں فائدہ نہیں امن چاہتا ہوں۔ زیلنسکی جب امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آسکتے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ ایک انٹرویو میں صدر زیلنسکی نے کہا وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ اگر ممکن ہو بھی جائے تو بھی وہ وائٹ ہاؤس واپس نہیں جائیں۔

یوکرینی صدر کہتے ہیں ہمارے پاس روس کو اپنی سر زمین سے نکالنے کیلئے ہتھیار نہیں ہیں۔ ایک شراکت دار کے طور پر امریکا کو کھونا نہیں چاہتے، امریکی حمایت کے بغیر روسی افواج کا حملہ روکنا ہمارے لیے مشکل ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION