03:19 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈیپورٹ کرنے پر غور؟ امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور کا عندیہ دیا ہے۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ملک بدر کریں گے تو انہوں نے جواب دیا، "پتہ نہیں، دیکھیں گے”۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق مینڈیٹ کھونے پر پریشان ہیں اور مزید بھی بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکس بل منظور ہو جائے گا۔

ایلون مسک، جو جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے، ری پبلکنز کے مجوزہ ٹیکس بل کے سخت مخالف ہیں۔ یہ بل الیکٹرک گاڑیوں پر کنزیومر کریڈٹ ختم کر دے گا، جسے ماہرین ٹیسلا جیسی کمپنیوں کی فروخت میں کلیدی عنصر قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION