11:12 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

لارڈز: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے 2023-25 کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نعمان علی نے 6 ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کیں، دو بار 10 وکٹیں اور پانچ بار اننگز میں 5 وکٹیں لیں، جس کی بدولت وہ اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بھی قرار پائے۔

ٹیم میں آسٹریلیا کے تین، بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دو دو، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو بطور 12ویں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION