پاک فوج نے بھارت کے مزید 48ڈرونز مار گرائے، تعداد 77 ہوگئی

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے صبح سے لے کر اب تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد گزشتہ رات سے اب تک گرائے جانے والے ڈرونز کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرا دیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون وہاڑی اور ایک ڈرون پاکپتن میں تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک بھارت کے 29 ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا، جبکہ کل رات سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا، "جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے، اسے مسلسل ریڈار پر دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرونز کو بھی ٹریک کر لیتا ہے۔ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کے لیے ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔”
دفاعی ماہرین نے پاکستان کے دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی تعریف کی ہے، جو دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
11 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
22 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
23 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…6 منٹس پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…24 منٹس پہلے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ…1 گھنٹہ پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…11 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…6 منٹس پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…24 منٹس پہلے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ…1 گھنٹہ پہلے
دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کے شہر کوٹ…1 گھنٹہ پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…6 منٹس ago
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی…24 منٹس ago
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ…1 گھنٹہ ago
دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی…1 گھنٹہ ago