06:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان اگلے 48 گھنٹے میں میزائل کا تجربہ کرے گا، دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی کا دعوی

لاہور: بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگائے جانے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز بھارت نے نہ صرف سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا بلکہ پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر اپنے ملک سے نکل جانے کا حکم بھی دیا۔

بھارت کے اس اقدام کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کی کمیٹی نے پہلگام حملے پر بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش کو یکرفہ قرار دیا ہے۔

اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اگلے 48 گھنٹے میں میزائل تجربہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION