08:10 , 7 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان میں عالمی یوم والدین عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

پاکستان میں عالمی یوم والدین عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم والدین عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد والدین کی لازوال قربانیوں، محبت اور کردار سازی میں ان کے اہم ترین کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

ہر سال یکم جون کو منایا جانے والا یہ دن اقوام متحدہ کے تحت 2012 میں پہلی بار منایا گیا۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں والدین کے حقوق، ان کی ذمہ داریوں اور ان کے لیے احترام کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق والدین نہ صرف بچے کی پرورش کی بنیاد ہوتے ہیں بلکہ وہ اس کی پہلی درسگاہ بھی ہوتے ہیں جہاں بچے کے اخلاق، سوچ اور رویے کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جہاں بہت سے بچے والدین کی خدمت کو سعادت سمجھتے ہیں، وہیں کچھ لوگ اپنے عمر رسیدہ والدین کو بوجھ تصور کرتے ہیں۔ وہی والدین جو بچوں کے لیے اپنی راتوں کی نیند اور زندگی کا سکون قربان کرتے ہیں، بڑھاپے میں تنہائی اور نظراندازی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے والدین کی قدر کریں، ان سے محبت کریں اور فخر سے ان کی خدمت کریں، کیونکہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہماری خوشیوں کے لیے اپنی خواہشات اور آرام کو قربان کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION