11:15 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان کا سب سے اونچا ٹاور برج قائد کراچی میں لانچ!

پاکستان کا سب سے اونچا ٹاور برج قائد کراچی میں لانچ!

پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں ایک نیا باب کھل گیا ہے، جہاں برج قائد کے نام سے ملک کا بلند ترین ٹاور کراچی میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔

یہ شاندار منصوبہ جدید طرزِ تعمیر اور قومی شناخت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ برج قائد کے مکمل ہونے کے بعد نہ صرف کراچی کے افق (اسکائی لائن) کی صورت بدل جائے گی بلکہ یہ منصوبہ شہری ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد بھی بنے گا۔

برج قائد میں رہائشی، تجارتی اور تفریحی سہولیات کا امتزاج ہوگا، جو پاکستان میں بلند و بالا عمارتوں کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ اس کی تعمیر میں جدید طرزِ تعمیر کے ساتھ پاکستانی ثقافت کا عکس بھی نمایاں ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹاور تعمیراتی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نیا موقع ثابت ہوگا، اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION