04:29 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4، گہرائی 12 کلومیٹر

پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4، گہرائی 12 کلومیٹر

لاہور – لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور مریدکے میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عمارتوں کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ساختی کمزوری کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور تمام ضلع ایمرجنسی مراکز چوبیس گھنٹے الرٹ پر ہیں۔ ہیوی مشینری اور ایمرجنسی ٹیمیں بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر تیار رکھی گئی ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نقصان کی اطلاع فوری طور پر PDMA ہیلپ لائن 1129 پر دیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION