05:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ سعود شکیل 59، فن ایلن 53 اور حسن نواز 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رائلی روسو 21 اور کوشل مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ صائم ایوب 50 اور حسین طلعت 35 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ بابر اعظم صفر پر محمد عامر کا شکار بنے۔ ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو مہنگا پڑا۔ کوئٹہ کی جیت کے بعد پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلے کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION