04:28 , 28 جولائی 2025
Watch Live

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کی سہولت کے لیے ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے کیسز کی معلومات فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس اقدام کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد سائلین کے قیمتی وقت اور پیسے کی بچت کرنا ہے، تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنے کیسز سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔

اس منصوبے کے تحت، سائلین لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے اپنے کیسز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں گے۔ اس سہولت کا آغاز اسی ماہ سے کیا جائے گا، اور چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس منصوبے کے نفاذ کا ذمہ ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد کو سونپ دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ پاکستان کی پہلی ہائیکورٹ ہوگی جہاں اس طرح کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین اور وکلا کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، جن میں سائلین کو بار بار عدالتوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مشہور قانون دان احسن بھون نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سائلین کو بروقت انصاف ملے گا اور ان کی مشکلات ختم ہوں گی۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری نصیر کمبوہ نے بھی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر ان کی رہنمائی نے سائلین اور وکلا کی فلاح کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION